الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر ضلع وہاڑی میں قومی ووٹر ڈے کے موقع پر آگاہی واک کا اہتمام

منگل 7 دسمبر 2021 18:38

وہاڑی۔7دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 07 دسمبر2021ء) :الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر ضلع وہاڑی میں قومی ووٹر ڈے کے موقع پر آگاہی واک کا اہتمام ۔

(جاری ہے)

ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خالد محمود گیلانی کی قیادت میں گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول سے میونسپل کمیٹی تک آگاہی واک نکالی گئی ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنر ل خالد محمود گیلانی نے اس موقع پر کہا کہ قومی ووٹر ڈے منانے کا مقصد ووٹ کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنا ہے ووٹر ڈے منانے سے عوام میں حق رائے دہی کو استعمال کرنے کے بارے میں آگاہی پیدا ہوتی ہے ووٹ کی طاقت جمہوری نظام کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وہاڑی اصغر علی نے کہا کہ قومی ووٹر ڈے منانے کا مقصد عوام کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہی دینا ہے عوام میں ووٹ بارے آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کا کر دار انتہائی ضروری ہے۔ قومی ووٹر ڈے پر ایسے افراد جن کا ووٹ اب تک درج نہیں ہوئے انکو اپنے ووٹ درج کروانے کا شعور ملتاہے قومی ووٹر ڈے کے موقع پر آگاہی سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا