الیکشن کمیشن ضلع شیرانی کے زیر اہتمام ووٹرز کے قومی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد

منگل 7 دسمبر 2021 23:51

شیرانی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) الیکشن کمیشن ضلع شیرانی کے زیر اہتمام ووٹرز کے قومی دن کے موقع پرضلعی ہیڈکوارٹر سٹ نو راغہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیااور ریلی نکالی گئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد اعجاز جعفرتھے تقریب کی صدارت الیکشن کمشنر محمد علی کاکڑ نے کی ۔تقریب میں مختلف سیاسی پارٹیوں آفسران میڈیا مختلف تنظیموں اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرمحمداعجازجعفر الیکشن کمشنر محمدعلی کاکڑپی ٹی آئی کے ضلعی صدر عبدالوہاب شیرانی پشتونخواہ کے ڈاکٹرقطب الدین شیرانی جمعیت علماالسلام پاکستان کے مولوی سمیع الرحمن حریفال پی ٹی آئی کے صوبا خان شیرانی ہیڈ ماسٹر عبدالغفار مندوخیل جنگ نماہندہ حفیظ اللہ شیرانی ڈاکٹر فضل الدین شیرانی رب نظر حریفال اور دیگر نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما میرحسن شیرانی بھی موجود تھے مقررین نے ووٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ووٹ ہی کی طاقت سے ہم اپنے اپکو اور وطن عزیز کو مضبوط بنا سکتیں ہیں ووٹ کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ووٹر کی رائے بہت اہم ہے رائے دہی جمہوریت کی روح ہے ووٹ کے زریعے ہم حکومت میں اپنی پسند کے نماہندئے منتخب کرسکتیں ہیں انہوں نے کہا کہ ووٹ کے استعمال کے لئے ووٹ کا اندراج ہونا ضروری ہے جس کے لئے اساتذہ کرام سپروائزر اور آروز لئے گئے ہیں جو گھرگھر ووٹوں کی تصدیق کررہے ہیں بعدازاں سرکٹ ہاس سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی