پنجاب اسمبلی میں ریسکیو1122 کے تعاون سے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی مشق کی گئی

بدھ 8 دسمبر 2021 13:31

پنجاب اسمبلی میں ریسکیو1122  کے تعاون سے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی مشق ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2021ء) پنجاب اسمبلی میں ریسکیو  1122  کے تعاون سے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی مشق کی گئی ۔ مشق میں قائم مقام سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک، سپیشل سیکرٹری علی عمران رضوی، سپیشل سیکرٹری عامر حبیب سمیت دیگر افسران وملازمین نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

مشق کے دوران زخمی ہونے والے نوازش علی وٹو سمیت 2افراد کوریسکیو کیا گیا۔مشق کا آغاز بدھ کے روز  11 بجے دن سائرن بجا کر کیا گیا۔جیسے ہی سائرن بجا   اسمبلی ملازمین عمارت کے خارجی راستوں سے باہر  بھاگے۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے اسمبلی بلڈنگ کے مختلف حصوں پر پانی پھینک کر آگ بجھانے کی مشق کی۔مشق کا مقصد ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سٹاف کو آگا ہی دینا  تھا۔