پاکستان میں ہالینڈکی براہ راست سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

بدھ 8 دسمبر 2021 13:48

پاکستان  میں ہالینڈکی براہ راست سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2021ء) ملک میں ہالینڈکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈکی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پاکستان میں ہالینڈکی براہ راست سرمایہ کاری کاحجم 160.9 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جس میں 3 لاکھ ڈالرکی پورٹ فولیوسرمایہ کاری شامل ہے۔

(جاری ہے)

یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں کئی گنا  زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پاکستان میں ہالینڈکی براہ راست سرمایہ کاری کاحجم 12.8 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان میں ہالینڈکی پورٹ فولیوسرمایہ کاری کاحجم 1.3 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اکتوبر2021 میں پاکستان میں ہالینڈکی براہ راست سرمایہ کاری کاحجم 100.3 ملین ڈالررہا۔

متعلقہ عنوان :