پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب کی جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

ملاقات میں انتخابی اصلاحات سے متعلق گفتگو ہوئی، اسلم غوری

بدھ 8 دسمبر 2021 21:15

پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب کی جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں ۹ڈائریکٹر پلڈاٹ آسیہ ریاض، مفتی ابرار احمد، ترجمان جے یوآئی اسلم غوری شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے بتایا ملاقات میں انتخابی اصلاحات سے متعلق گفتگو ہوئی۔ احمد بلال محبوب نے انتخابی اصلاحات سے متعلق سیمینار میں جمعیت علماء اسلام کو شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا ملک میں جمہوریت کو فروغ دینے کیلئے صاف اور شفاف انتخابات ہی پاکستان کی ضرورت ہے۔