جوڈیشل کمپلیکس پشاورمیں فائرنگ سے شیروجھنگی کی رہائشی خاتون جاں بحق ہوگئی

بدھ 8 دسمبر 2021 23:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) جوڈیشل کمپلیکس پشاورمیں فائرنگ سے شیروجھنگی کی رہائشی خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق پشاور کے جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شیروجھنگی کی رہائشی خاتون پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ابتدائی طور پر خاتون کے طلاق کے معاملے کا تنازعہ لگتا ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔