فرانس، خاشقجی قتل کیس میں زیرِحراست سعودی شہری کی رہائی

سفری کاغذات کی جانچ سے پتاچلا ترکی نے غلط وارنٹ جاری کیے ،فرانسیسی پراسیکیوٹر

جمعرات 9 دسمبر 2021 11:23

فرانس، خاشقجی قتل کیس میں زیرِحراست سعودی شہری کی رہائی
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مقتول صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس کے سلسلے میں گرفتار سعودی شہری کو رہا کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق فرانس کے پبلک پراسیکیوٹر نے اس شہری کی رہائی کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ ایک غلط شناخت کا معاملہ تھا اور اس شخص کو غلطی سے حراست میں لیا گیا تھا۔پیرس کے پراسیکیوٹرز نے ایک بیان میں کہا کہ تمام سفری کاغذات کی جانچ پڑتال سے پتاچلا ہے کہ ترکی کی جانب سے غلط طور پروارنٹ جاری کیے گئے تھے اور ان کا اس گرفتارشہری پر اطلاق نہیں ہوتا ہے۔اس شخص کے سرحد پر چیکنگ کے وقت سکین کے دوران میں پاسپورٹ کو نشان زد کردیا گیا تھامگراس کا اس شخص کی ائیرپورٹ پر گرفتاری پراطلاق نہیں ہوتا تھا۔