افغانستان کے صوبہ غزنی میں 300 بے گھر خاندانوں میں امدادی پیکج تقسیم

جمعرات 9 دسمبر 2021 12:49

افغانستان کے صوبہ غزنی میں  300 بے گھر خاندانوں  میں امدادی پیکج تقسیم
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2021ء) افغانستان میں  300 بے گھر خاندانوں کو امدادی پیکج تقسیم کیے گئے ۔ ملک کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور انسانی امور کی وزارت نے اپنے بیان میں  کہاکہ افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی 300 خاندانوں میں امدادی پیکج تقسیم کیے گئے جو غزنی کے مختلف اضلاع سے صوبائی دارالحکومت غزنی شہر میں خشک سالی سے بے گھر ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق دیئے گئے پیکجز میں 50 کلو چاول، 7 کلو چینی، 7 کلو پھلیاں، 5 لیٹر کوکنگ آئل اور 1 کلو چائے شامل ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ افغانستان بھر میں ضرورت مند خاندانوں میں خوراک کی امداد کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔
سال کے آغاز سے، 634,000 سے زیادہ لوگ تنازعات اور خشک سالی کی وجہ سے بے گھر ہو چکے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ایشیائی ملک میں 2012 سے اب تک تقریباً 5.5 ملین افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :