خیبرپختونخوا میں خواتین سمیت حساس پولنگ اسٹیشنوں پر زیادہ سیکورٹی فراہم کی جائے،عمرحمید خان
جمعرات 9 دسمبر 2021 14:49
(جاری ہے)
عمرحمید نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 220کے تحت انتظامیہ کی الیکشن کمیشن کے ساتھ انتخابات کے آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں معاونت کی پابند ہے لہذا اس بات کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام، ووٹروں، امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ انہیں انتخابی عمل میں حصہ لینے کیلئے بھی یکساں مواقع مہیا کئے جائیں اورالیکشن سے پہلے ضابطہ اخلاق پر بلا امتیاز عمل در آمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابی عمل کے دوران 487خلاف ورزیاں ہوئی ہیں اور جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا ہے، الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل در آمد یقینی بنائیںجبکہ پولنگ اسٹیشنوں کے اندر تمام محروم طبقات اور بالخصوص خواتین کیلئے مناسب سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابی مواد کی تقسیم اور ٹرانسپورٹیشن کا بھی مناسب بندوبست اور سیکورٹی کا انتظام کیا جائے جبکہ نتائج مرتب کرتے وقت ڈی آر اوز اور آر اوز کے دفاتر میں بھی خاطر خواہ سیکورٹی انتظامات کئے جائیں۔انہوں اجلاس کے انعقاد پر چیف سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا اور مجموعی طور پر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا،سیکورٹی کے حوالہ سے انسپکٹر جنرل آف پولیس معظم جاہ انصاری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زیادہ حساس، حساس اور نارمل پولنگ اسٹیشنوں میں سیکورٹی کا مناسب بندوبست کیا گیا ہے، بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میںکمی کو پورا کیا جائیگا۔ آئی جی فرنٹئیرکانسٹیبلری صلاح الدین خان نے بتایا کہ جہاں ایف سی کی تعیناتی کی ضرورت ہوگی وہ پولیس کے ساتھ ملکر پورا کیا جائیگاتاکہ یہ بلدیاتی انتخابات پر امن طریقے سے تکمیل کو پہنچ جائیں۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے بتایا کہ انتخابات کے انعقاد کے لئے ان کا محکمہ الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل رابطہ میں ہے اور امید ہے کہ انتخابات بہتر طریقے سے مکمل ہو جائیں گے۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور توقع ظاہر کی کہ انتخابات پرامن ماحول میں منعقد ہوں گے۔مزید قومی خبریں
-
مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس یوم تکبیر پر منعقد کرنے کا فیصلہ
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرسیلاب متاثرین کےلئے لاہورسے موبائل وین ہسپتال پشاور پہنچ گئی
-
مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس یوم تکبیر پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب
-
سرگودھا،کسی کے پاسپورٹ پر اپنی تصویر لگا کر وطن واپس آنے والا شہری پکڑا گیا
-
ختم نبوت قانون پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملا اس کیلئے 10 ہزار اہل اسلام نے شہادتیں دیں،مولانا طاہر محمود اشرفی
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.