پنجاب میں ما ں اور اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘یاسمین راشد
خاندانی منصوبہ بندی میں تعلیم یافتہ معاشرہ بنیادی کرداراداکرتاہے،خاندانی منصوبہ بندی کیلئے اجتماعی سوچ پر کام کرناہوگا بطورقوم ہمیں خاندانی منصوبہ بندی پرکام کرناہوگا،خاندانی منصوبہ بندی کیلئے مربوط حکمت عملی پر عملدرآمدکروایاجائے گا‘وزیرصحت پنجاب
جمعرات 9 دسمبر 2021 15:25
(جاری ہے)
صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ پنجاب میں ما ں اور اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اپناعہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی تقریر میں ماں اور بچہ کی صحت بارے بات کی۔
وزیراعظم عمران خان نے ’’2بچے خوشحال گھرانہ‘‘کی مشن سٹیٹمنٹ کے عملدرآمد پرزوردیا۔پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی پرقابوپاناانتہائی اہم ہوچکاہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ہوناچاہئے۔اللہ پاک نے ماں کے دودھ میں بہت طاقت رکھی ہے۔خاندانی منصوبہ بندی میں تعلیم یافتہ معاشرہ بنیادی کرداراداکرتاہے۔خاندانی منصوبہ بندی کیلئے اجتماعی سوچ پر کام کرناہوگا۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ خاندانی منصوبہ بندی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکی موجودگی خوش آئندہے۔پنجاب میں مربوط حکمت عملی کے باعث کوروناکے خلاف جنگ میں سرخروہوئے ہیں۔خاندانی منصوبہ بندی میں علماء کرام انتہائی اہم کرداراداکرسکتے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہمیں ماں کی صحت کویقینی بناناہوگا۔صحت مندماں ہی صحت مندمعاشرہ کی بنیادرکھ سکتی ہے۔معاشرہ میں ماؤں کی صحت کی اہمیت بارے آگاہی مہم چلائی جائے گی۔صوبائی وزیر صحت نے مزید کہاکہ انڈیامیں ایک ماں کے مرنے پر تاج محل اور سویڈن میں ماں کے مرنے پر مڈوائفری کالج بن رہاتھا۔بطورقوم ہمیں خاندانی منصوبہ بندی پرکام کرناہوگا۔خاندانی منصوبہ بندی کیلئے بھی مربوط حکمت عملی پر عملدرآمدکروایاجائے گا۔ہمیں آبادی پر قابوپاکردنیاکے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوناہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیربہت محنتی آفیسرہیں۔صوبائی وزیرصحت نے خسرہ وروبیلاسے بچاؤ کی قومی مہم کے دوران پنجاب کے 4کروڑ80لاکھ بچوں کو ویکسینیٹ کرنے پر سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ کو شاباش دی اور ورکشاپ کے انعقادپرمحکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیراور ورلڈ بنک کے افسران کی کاوش کو سراہا۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ نے کہاکہ ورکشاپ کے انعقادپر سٹیک ہولڈرزکی کاوش لائق تحسین ہے۔پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کیلئے مربوط حکمت عملی پر کام کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.