آل پاکستان انڈر13 جونیئر سکواش چیمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی

جمعرات 16 دسمبر 2021 23:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2021ء) خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور سپورٹس کمپلیکس میں جاری آل پاکستان انڈر13 جونیئر سکواش چیمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی گزشتہ روزدوسرے رائونڈ اور کوارٹر فائنل مقابلوں کے لئے موقع صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری منصور زمان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ چیف آرگنائزر منور زمان‘کوچ ساجد خان سمیت دیگر آفیشلز بھی موجود تھے‘گزشتہ روز ہونیوالے دوسرے رائونڈ کے مقابلوں میں پی اے ایف کے نعمان خان ‘پی اے ایف کے عبداللہ زمان‘کے پی کے سیف اللہ بہادر‘پی اے ایف کے مصطفیٰ عرفان‘سندھ کے عبدالاحد بٹ‘پی اے ایف کے ایم حمزہ‘پی اے ایف کے یحییٰ خان ‘پی اے ایف کے حارث زاہد نے کامیابی اپنے نام کی جبکہ کوارٹر فائنل مقابلوں میںپی اے ایف کے یحییٰ خان ‘پی اے ایف ہی کے ایم حمزہ خان‘مصطفیٰ عرفان اور نعمان خان نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری منصور زمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں کھلاڑیوں کو بہترین کوچنگ ‘ڈائٹ ‘سہولتیں اور حوصلہ افزائی انعامات ملنے کی ضرورت ہے تب ہی وہ کھیل میں آگے جاسکیں گے اس کیساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو مطلوبہ محنت کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمارے کھلاڑی شبانہ روز محنت کرتے تھے کورٹ ‘گرائونڈ اور جم میں الگ الگ اوقات میں پریکٹس کرتے تھے جس کے باعث وہ ہر میدان میں آگے آتے تھے اور اب آج کل کے کھلاڑی صرف کچھ وقت ہی کورٹ میں کھیلتے ہیں جو ہر لحاظ سے ناکافی ہے انہوں نے کہا کہ سکواش میں فزیکل فٹنس کے لئے بہت محنت کی ضرورت ہے جب تک فزیکل فٹنس نہیں ہوگی اس وقت تک کوئی بھی کھلاڑی کسی بھی کھیل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکتا۔