فیصل آباد:باوا چک کے علاقہ میں خواتین کوبرہنہ کرکے تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار 5 ملزمان کو جیل بھجوا دیاگیا

ہفتہ 18 دسمبر 2021 21:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2021ء) باوا چک کے علاقہ میں خواتین کوبرہنہ کرکے تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار 5ملزمان کو جیل بھجوا دیاگیا‘تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ باوا چک یوسف چوک میں عثمان الیکٹرک سٹور میں چوری کے دوران پکڑی جانیوالی آسیہ بی بی ودیگر ہمراہی خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایاگیا تھا ملت ٹائون نے آسیہ کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف 354/Aودیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھا بعدازاں ملوث پانچوں ملزمان صدام وغیرہ کوپکڑ لیا تھا ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ قمرعباس کی عدالت میں پیش کرکے پولیس کی طرف سے مزید 4 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو 14روز کے لئے ڈسٹرکٹ جیل بھجوا دیا۔