پنجاب بھر کے سرکاری کالجوں میں خواتین لیکچررز کی تقرریاں کردی گئیں

ہفتہ 1 جنوری 2022 14:40

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2022ء) فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے 195 سرکاری کالجوں میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنے والی خواتین کو لیکچررز کو تعینات کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

پنجاب پبلک سروس کمیشن سے منتخب ہونے والی 195 خواتین لیکچررز کو پنجاب کے مختلف کالجوں میں تعینات کیا گیا ہے، خواتین لیکچررز کو پہلے بھی تعینات کرنا تجویز کیا گیا تھا لیکن سیٹوں کی تعداد میں اضافہ ہو جانے کے سبب وہ تجاویز واپس لے لی گئیں اور ایک مرتبہ دوبارہ انہیں آپشن کے لیے طلب کیا گیا۔

خواتین کی جانب سے اپنی پسند کے کالجوں کا دوبارہ انتخاب کرنے کے بعد انہیں اب تعینات کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ نئی لیکچررز کالجوں میں بی ایس آنرز کی کلاسز پڑھانے کی بھی پاپند ہوں گی۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں مذکورہ اساتذہ کو اپنی اصل اسناد جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ انہیں فوری طور پر اپنے عہدوں پر جوائننگ کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :