جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی غزہ پر بمباری

{ اسرائیل نے اپنی جارحیت کو چھپانے کیلئے جواز گھڑا ہے، حماس

اتوار 2 جنوری 2022 17:15

0تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2022ء) اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ میں کم از کم تین مقامات پر بمباری کی جس سے ان مقامات پر خوفناگ آگ بھڑک اٴْٹھی اور تینوں عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

(جاری ہے)

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کی راکٹ بنانے کی فیکٹری، ملٹری چیک پوسٹ اور ایک ٹریننگ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ لڑاکا طیاروں نے فضائی کارروائی حماس کی جانب سے گزشتہ روز غزہ سے 2 راکٹس اسرائیلی سرزمین پر داغے جانے کے جواب میں کی گئی ہے۔دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ یہ راکٹس تجربے سمندری علاقے میں کیے گئے تھے جس میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔ اسرائیل نے اپنی جارحیت کو چھپانے کے لیے جواز گھڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :