Live Updates

وزیراعلیٰ بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی کی ملاقات

دونوں رہنمائوں کے مابین باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ملاقات میں بلوچستان کی تعمیر وترقی اور وفاقی حکومت کی معاونت سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت کی گئی

پیر 3 جنوری 2022 20:54

وزیراعلیٰ بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی کی ملاقات
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے پیر کے روز اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی سے ملاقات کی دونوں رہنمائوں کے مابین باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیاملاقات میں بلوچستان کی تعمیر وترقی اور وفاقی حکومت کی معاونت سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں اتفاق کیاگیاہے کہ وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی ترقی میں نہ صرف دلچسپی رکھتے ہیں بلکہ عملی اقدامات بھی کر رہے ہیںوزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ وفاقی حکومت کی معاونت صوبے کی ترقی کے لیئے بیحد اہمیت رکھتی ہے اپنے محدود وسائل میں عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی ممکن نہیں بلوچستان کے قدرتی وسائل کی ترقی اور انہیں صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کے لیئے بروئے کار لانا اولین ترجیح ہے وقت آگیا ہے کہ اپنے وسائل کو ترقی دیکر بلوچستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا جائے سب کو ساتھ لیکر چلنے پر یقین رکھتے ہیں بلوچستان کے مفادات کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات