لانگ مارچ کرنے والوں کی آخری منزل جیل ،اپوزیشن کا شیرازہ بکھرنےوالاہے، رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد صد یق خان

جمعرات 6 جنوری 2022 14:06

لانگ مارچ کرنے والوں کی آخری منزل جیل ،اپوزیشن کا شیرازہ بکھرنےوالاہے، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 06 جنوری 2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی  و بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کرنے والوں کی آ خری منزل جیل ہے، اپوز یشن کا شیرازہ بکھرنے والا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ موجودہ حکومت کرپشن پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے جس کے نتیجے میں آنے والے سالوں میں ملک کرپشن سے پاک ہوگا اور ترقی و خوشحالی عوا م کا مقدر بنے گی۔ انہو ں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پی ٹی آئی حکومت  پہلی حکومت ہے جو کرپشن کے خاتمے کیلئے سب سے زیادہ کاوشیں کررہی ہے، صحت کارڈ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی سے عوام کو نچلی سطح تک ریلیف کی فراہمی  جاری ہے۔