ترشاو ہ پھلوں کااستعمال انسانی جسم کیلئے انتہائی مفید ہے، ماہرین جامعہ زرعیہ

جمعہ 7 جنوری 2022 14:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - 07 جنوری 2022ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین نے بتایا  ہے کہ ترشاو ہ پھل انسان کو کینسر، بلند فشار خون اور کولیسٹرول جیسے امراض سے بچانے میں بھر پور کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی جسم میں بھر پو رقوت مدافعت پیدا کرنے کا بھی باعث بنتے ہیں کیونکہ ترشاو ہ پھلوں کی غذائی و طبی خصوصیات پر تحقیق اور تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ ان میں نہ صرف وٹامن سی اور اے بلکہ فولاد، فاسفورس اور چونا بھی بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے لہٰذا ان کا استعمال اور تازہ رس نہ صرف وٹا من سی، اے وغیرہ کے حصول کا مؤثر ذریعہ ہے بلکہ یہ قوت مدافعت میں بھی معاون ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ  گریپ فروٹ کا استعمال شوگر کو کنٹرول کرنے میں معاون ہے کیونکہ اس میں پایا جانے والا کیروٹی نائیڈ، فلے وی نوائیڈز، نارنجن انسانی جسم کیلئے انتہائی مفید ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ پاکستان میں ترشاوہ پھلوں کے باغات کا رقبہ 192ہزار ہیکٹر تک پہنچ چکا ہے جس میں سے 60 فیصد پیداوار صرف ضلع سرگودھا سے حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ ترشاوہ باغات سے تقریباً 20ہزار ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہوتی ہے لیکن اس کا صرف 10فیصد حصہ برآمد کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :