جامعہ کراچی: بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے نتائج کا اعلان

جمعہ 7 جنوری 2022 23:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2022ء) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی ثناء جمال بنت سید شاہد جمال سیٹ نمبر219023 نے 798 نمبرز کے ساتھ پہلی جبکہ یمنیٰ زبیر بنت محمد زبیر سیٹ نمبر219096 نے 782 نمبرز کے ساتھ دوسری اور رمشاء ایوب بنت محمد ایوب فارم نمبر219073 نے 778 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 117 امیدوار شریک ہوئے،93 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 24 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 79.49 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :