جامعہ کراچی: ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس اورایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جمعہ 7 جنوری 2022 23:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2022ء) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(اے ڈی ای)،ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس (اے ڈی سی)اورامپرومنٹ ڈویژن برائے بی اے ،بی کام اور بی ایس سی کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 17 فروری 2022 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن فارم 5000 روپے فیس کے ساتھ جبکہ مضمون اور فیکلٹی کی تبدیلی کے لئے ان ہی تاریخوں میں 1500 روپے فیس کے ساتھ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :