چاغی ،موسم سرما کی پہلی برف باری ، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ

ہفتہ 8 جنوری 2022 00:36

نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2022ء) ضلع چاغی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری اور بعض مقامات پر بوندا باندی اور دوسری طرف میدانی علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا تفصیلات کے مطابق نوکنڈی سے متصل پہاڑی علاقے کوہ سلطان ،دوربن چاہ ،نارو اور براپ چاہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی اس کے علاوہ بعض مقامات پر بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے نوکنڈی اور میدانی علاقے شیلگ،سیندک،ریکودک ،ہمے ،مشکیچاہ،کوہ دلیل لانڈی،تین سو تیرہ لانڈی ،تائونگ ،راجئے،گوالشتاپ،وادیان ،بگ، تراسی لانڈی ،نولی لانڈی شمال مغرب سے جاری یخ بستہ تیز ہواؤں کی لپیٹ میں رہنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا نوکنڈی میں جاری یخ بستہ ہوائوں کے چلنے سے بازاروں میں لوگوں کا رش کم رہا دوسری طرف لوگ سوختنی لکڑی،مٹی کے تیل اور ایل پی جی گیس کی حصول میں مشکلات سے دوچار رہے۔