Live Updates

سید غوث علی شاہ کا سانحہ مری پر دلی افسوس کا اظہار

اتوار 9 جنوری 2022 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماسابق وزیر اعلی وسابق وزیر دفاع سید غوث علی شاہ نے سانحہ مری پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تالافی نقصان ہے جس کا بھی ازالہ نہیں ہوسکے گا سوگوار خاندانوں کے نام پیغام میں سید غوث علی شاہ نے کہا کہ دکھ و مشکل کی اس گھڑی میں پی ٹی آئی اور خاص کر وزیر اعظم عمران خان متاثرہ خاندانوں کو تنہانہیں چھوڑیں گے بلکہ حکومتی سطح پر جو کچھ ممکمن ہوا لوگوں کے دکھوں کا مداوہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے تمام 23 افراد اس ملک کے شہری اور محب وطب پاکستانی تھے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں دکھ کی اس گھڑی میں سیاست نہ چمکائیں بلکہ لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کے بجائے مرھم رکھیں ۔

(جاری ہے)

سید غوث علی شاہ نے کہاکہ سیاست کے لیے پوری زندگی کی جاسکتی ہے یہ وقت لوگوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لیے ہے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں نتقید برائے تنقید کے بجائے ٹھوس تجاویز دیں انہوں نے کہاکہ جب طوفانی برف باری کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا تو گاڑیوں کو مری جانے کی اجازت نہیں دی چاہیے تھی انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور سوگواروں کو صبر وجمیل عطا فرمائے دریں اثناسید غوث علی شاہ نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے بھائی کی وفات پر بھی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ خونی رشتے بہت اہم ہوتے ہے اگر کوئی بہن بھائی ہمیشہ کے لیے بچھڑ جائے تو اس کی کمی ہمیشہ رہتی ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور سوگوارو ں کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

امین ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات