اقوام متحدہ کی افغانیوں کی امداد کے لیے 5بلین ڈالر کی اپیل

بدھ 12 جنوری 2022 16:07

اقوام متحدہ کی افغانیوں  کی امداد کے لیے 5بلین ڈالر کی اپیل
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2022ء) اقوام متحدہ نے افغا ن پناہ گزینوں کی امداد کے لیے 5 بلین ڈالر کی اپیل جاری کر دی ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے کسی ملک کے لیے کی جانے والی یہ سب سے بڑی مالی درخواست ہے۔

(جاری ہے)

طالبان کی عمل داری کے بعد سے افغانستان کی 22 ملین آبادی انسانی المیے اور اقتصادی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ 5.7 ملین افغان پانچ مختلف ممالک میں بطور پناہ گزین رہ رہے ہیں، جن کی مدد کے لیے اضافی رقم کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ نے کہا کہ مارچ کے وسط میں ان امدادی رقوم کو جمع کرنے کے لیے ایک ڈونر کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا۔