کیمپ جیل کا زیر علاج قیدی ہسپتال میں دم توڑ گیا

جمعہ 14 جنوری 2022 15:51

کیمپ جیل کا زیر علاج قیدی ہسپتال میں دم توڑ گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) کیمپ جیل کا زیر علاج قیدی ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔ایدھی ترجمان کے مطابق کیمپ جیل میں قیدی عرفان کوطبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا ۔

(جاری ہے)

عرفان 380 کے مقدمہ میں کیمپ جیل میں قید تھا ۔ایدھی رضاکاروں نے 45 سالہ عر فان کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔