محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں کو آلوکی موسم بہار کی فصل رواں ماہ جنوری سے 15فروری تک کاشت کرنے کی ہدایت

ہفتہ 15 جنوری 2022 23:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2022ء) محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو آلوکی موسم بہار کی فصل رواں ماہ جنوری سے 15فروری تک کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ انہیں اپریل کے آخر سے لیکر مئی کے وسط تک بہتر پیداوارحاصل کرنے میں مددمل سکے۔

(جاری ہے)

آلو سوائے کلراٹھی زمین کے ہر قسم کی زمین میں باآسانی کاشت کیاجاسکتاہے تاہم یہ گہرینرم ہوادار اوراچھی نکاس والی زمین میں بہترنشوونما پاکرشاندار فصل دیتاہے۔

اس لحاظ سے آلوکی موسم بہارکی فصل کی کاشت کے لئے ایسی زرخیزمیرا زمین جس میں نامیاتی مادہگوبر اورسبزکھادکی صورت میں موجودہو انتہائی موزوں ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسمی تغیرات آلوکی فصل پر اثراندازہوتے ہیں۔ آلوکی ڈیزائری کارڈینلڈایامینٹ ایس ایچ 5پی آر آئی سفید پی آئی آر سرخ اقسام کاشت کرکے اچھی پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :