شیخ حمدان نے سکی ٹرپ کی شاندار فوٹیج شیئر کردی

فوٹیج میں دبئی کے حکمران کو موسم سرما کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے‘ جہاں وہ برٹش کولمبیا میں ہیلی کاپٹر میں سفر کرتے ہوئے دور دراز علاقوں تک پہنچتے ہیں جو برف سے ڈھکے پہاڑوں کے دلکش نظارے پیش کرتے ہیں

Sajid Ali ساجد علی اتوار 16 جنوری 2022 11:16

شیخ حمدان نے سکی ٹرپ کی شاندار فوٹیج شیئر کردی
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 جنوری 2022ء ) دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے برٹش کولمبیا میں اپنے سکی ٹرپ کی شاندار فوٹیج شیئر کی ہے، جہاں اس ہفتے درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کے ولی عہد نے انسٹاگرام پر اپنے 13.1 ملین فالوورز کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں ، فوٹیج میں شیخ حمدان کو موسم سرما کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے ، جہاں وہ ہیلی کاپٹر میں سفر کرتے ہوئے صوبے کے کچھ دور دراز علاقوں تک پہنچتے ہیں جو برف سے ڈھکے پہاڑوں کے دلکش نظارے پیش کرتے ہیں ، ان کے سفر میں ایک قدرتی راستے پر بائیک چلانا بھی شامل تھا جس کے پس منظر میں ایک جھیل، پہاڑ اور قوس قزح تھی ، اس دوران انہیں ایک پیشہ ور کیمرہ سے تصویریں لیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

چند روز پہلے دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے پیرا شوٹ سے منسلک چھوٹا جہاز اڑانے کی ویڈیو شیئر کی تھی ، سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دبئی کے ولی عہد کے اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کو اسکائی ڈائیو دبئی سے تعلق رکھنے والے ایک بڑے پیرا شوٹ سے منسلک موٹرائزڈ گاڑی چلاتے ہوئے دکھایا گیا ، جرات مندانہ سٹنٹ میں انہیں آسمان کی بلدیوں کی جانب جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جو دبئی کے ولی عہد کے ایڈونچر کے جذبے کی نشاندہی کرتا ہے۔


علاوہ ازیں دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی وہیل چیئر پر بیٹھے شخص کے پاس جاکر اس کو گلے لگانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ، سماجی رابطوں کے مختلف پلیٹ فارمز پر دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی ایک ویڈیو سامنے آئی ، جس میں ان کی جانب سے ایک پرعزم شخص کے ساتھ ایک خاص لمحہ شیئر کیا گیا ہے۔