ظ*پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی 13شہروں میں کارروائی،64اتائیوں کے مراکز سیل کر دئیے

اتوار 16 جنوری 2022 20:15

ث*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2022ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ ہفتہ کے دوران64اتائیوں کے مراکز سیل کر دیے۔ سب سے بڑی کارروائی شہر میں کی گئی ،جہاں پر81علاجگاہوں پر چھاپے مارکر اتائیت کی10 اڈے سربمہر کیے گئے۔ مجموعی طور پر کمیشن کی انفورسمنٹ ٹیموں نے 13شہروں میں 666مراکز پر چھاپے مارے،جن میں سی140پر اتائیت کے کارروبار تبدیل پائے گئے جبکہ 401علاجگاہوں کی نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہے اور 38پر مستند معالجین نے علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر نا شروع کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

بڑی کارراوئیوں میں بند کیے گئے اڈوں میں پاکپتن اور بہاولنگرہرا یک میں 8،راولپنڈی اورحافظ آبادمیں سات سات،ملتان 6اور گجرانوالہ کے پانچ بھی شامل ہیں۔ لاہور میںخرم کلینک،اصغر جراح،سمائل ہیلتھ کیئر سنٹر،علی ایکس رے سنٹر،پنجاب ڈینٹل کلینک،علی ڈیجیٹل لیب،فاروق ڈینٹل کلینک،ذوالفقار دندان ساز،صدیق ڈینٹل کلینک اور سفیان ڈینٹل کلینک سیل کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اب تک ایک لاکھ17ہزار سے زائدمراکز پر چھاپے مارکر 35,510اتائیوں کی دکانیں سربمہر کی ہیں جبکہ 28ہزار سے زائد اتائیوں نے اپنے کاروبار ترک کر دیے ہیں