ترکی میں کیمل ریسلنگ فیسٹیول پر جانوروں کے حقوق کی تنظیم کی جانب سے شدید تنقید

پیر 17 جنوری 2022 15:58

ترکی میں کیمل ریسلنگ فیسٹیول پر جانوروں کے حقوق کی  تنظیم  کی جانب سے ..
انقرہ۔(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جنوری 2022ء) :ترکی  میں اونٹوں کی کشتی  کے میلے پر جانوروں کے حقوق کی تنظیم کی جانب سے شدید تنقید کی گئی ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے صوبہ  ایجین  کے شہر ازمیر کے علاقےسیلکوک میں گزشتہ روز اونٹوں کی کشتی  کےروایتی میلے کا انعقاد کیا گیا  جو ہر سال ہزاروں کی تعداد میں  لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے  جس پر جانوروں کے حقوق  کی فیڈریشن  کی جانب  سےشدید تنقید  کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

فیڈریشن کے حکام نے کہا کہ  ایونٹ کے دوران وہاں موجود افراد  اپنے جانوروں کو لڑ تے ہوئے  دیکھتے ہیں   جو ایک دوسرے کوزخمی   اور   اکثرایک دوسرے کو مار  بھی  دیتے ہیں ۔  میلے میں بڑے پیمانے پر اونٹ  زخمی  ہو جاتے ہیں اور  جس سے وہاں موجود افراد لطف اندوز ہوتے ہیں اور  اُن کو مالی فائدہ   بھی ہوتا   ہے۔دوسری جانب  ترکی کی وزارت سیاحت کے سیلکوک دفتر کے سابق سربراہ مہمت فاکالی نے کہا کہ اونٹ ایک دوسرے کو شدید نقصان نہیں پہنچا سکتے اور اگر لڑئی  بہت شدید ہو جائے  تو انہیں الگ کرنے کے لیے اہلکار موجود  ہوتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :