شکریہ میری جان ! سرفراز کا حسن علی کے ٹوئٹ پر رد عمل

پیر 17 جنوری 2022 21:12

شکریہ میری جان ! سرفراز کا حسن علی کے ٹوئٹ پر رد عمل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کرکٹر حسن علی کے تعریفی ٹوئٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز احمد نے حسن علی سے اظہار محبت کیا اور لکھا شکریہ کے سوا کچھ نہیں کہہ سکتا میری جان۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ کپتان آپ بہترین انسان، بڑے لیڈر اور شاندار ٹیم پلیئر ہیں۔حسن علی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں سرفراز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھاکہ آپ اپنی ٹیم اور ملک کے وقار کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے بھی سرفراز احمد کی تعریف کی تھی۔