اصل تبدیلی اپنی بد اعمالیوں پر ندامت اور اصلاح کرنا ہے ،شاہ عبد الحق

عرس ِ کے اجتما ع سے علامہ حامد سعید کاظمی، ڈاکٹرسیدمحمد اشرف الجیلانی،حاجی حنیف طیب، علامہ کامران ،علامہ اشرف شادکا خطاب

پیر 17 جنوری 2022 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیرعلامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ اصل تبدیلی اپنی بد اعمالیوں پر ندامت اور اصلاح کرنا ہے ۔اسو رسالت اور اسلاف کے طریقوں پر عمل سے دنیا و آخرت سنور جائے گی ۔مسلمان حضور خاتم النبیین کے امتی ہیں دلوں سے نفرت نکال کر ایک دوسرے کا احترام یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ رحمة اللعالین ﷺ کی تعلیما ت کے مطا بق انسا نیت کی فوز و فلا ح کے سبب اولیاء کرام وصال کے کئی سا لو ں بعد بھی لو گو ں کے دلو ں پر حکمرا نی کر رہے ہیں ۔ انہو ں نے میمن مسجد مصلح الدین گارڈن کھارادرمیں پیرطریقت حضرت علامہ حافظ قاری محمد مصلح الدین صدیقی قادری رحمة اللہ علیہ کے 40ویں سالانہ عرس کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ علامہ مصلح الدین صدیقی عوام الناس کو وحدہ،ْ لاشریک کی طرف مائل کرتے اور محبت رسول ﷺ کی شمع فروزاں کرتے رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس خانقاہ کا پیغام صرف محبت ہے،یہاں سے رشدو ہدایت کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ عرس کے اجتماع سے سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید شاہ کاظمی، ڈاکٹرحاجی حنیف طیب،درگاہ عالیہ اشرفیہ ڈاکٹر سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی،علامہ کامران قادری،علامہ اشرف شاد قادری(فیصل آباد)،سید رفیق شاہ نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر مدرسہ ضیاء القرآن برنس روڈ کے حفاظ طلبہ کی دستا ر بندی اور مصلح الدین ویلفیئر سوسائٹی کے رضاکاروں کو تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ اولیاء کرام اللہ کے دوست ہواکرتے ہیں ان پر رب کی خاص عنایت و نوازشات ہیں ، بزرگان دین کے وصال کے کئی سالوں بعد بھی اہل ایمان فیوض و برکات سے مستفیض ہو رہے ہیں۔ عرس کے اجتماع میںڈاکٹر سید محمداشرف اشرفی الجیلانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوفیائے کرام مخلوقِ خدا کی اصلاح کرتے ہوئے ان کے دل و دماغ کو محبت الٰہی کے نور سے روشن کیا کرتے ہیں، ان سے نسبت و تعلق کی مضبوطی شریعت ِمطہر ہ پر عمل کر نے سے ہی ممکن ہے ۔

اہلسنّت اولیاء کرام کی فکر و تعلیمات کی روشنی میں پہلے بھی حق کے ساتھ تھے اور آج بھی حق کے ساتھ ہیں ۔ اجتماع سے حاجی حنیف طیب، علامہ کامران قادری ،علامہ اشرف شاد نے تقریر میں کہا کہ علامہ مصلح الد ین صد یقی ؒ دینی و روحانی علوم کے عالم تھے حضرت نے حسن اخلاق کیساتھ اپنے کردار و عمل سے لوگوںکے دلوں میں عشق مصطفی بر پا کیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مصلح ملت بہترین عالم دین ہونے کے ساتھ استاد العلماء بھی تھے اپنے آستانے سے مخلوق خدا کو شریعت و طریقت کی روشن تعلیمات سے آشنا کرنے میںآپکابے مثال کردار ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ آج کے فساد زدہ معا شر ے کو سنوارنے کیلئے اولیا ء کرام کی فکر وتعلیمات کو مشعل را ہ بنا یا جا ئے۔ اختتام پر عالم اسلام خصوصاًپاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے بھی دعائیں کی گئیں۔ عرس کے اجتماع میںعلامہ رئیس قادری، علامہ عرفان ضیائی،صاحبزادہ صلاح الدین صدیقی،مولانا سید عبد الحکیم اشرفی،مولانا الطاف قادری ، مولاناسید مکرم اشرفی ،مصطفی میاں،،شاہ سراج الحق،جاوید قادری،علامہ فرحان شیخ،علامہ لائق سعیدی،علامہ فیصل رشید،علامہ تاج نواب قادری،قاری وزیر علی ،سید اللہ رکھا ضیائی،مولاناالطاف امجدی ،حافظ ارشاد قادری، جاوید مگھرانی،عبد اللہ میمن،،غفران احمد،شفیع رانا قادری،محمدحسین لاکھانی،عاطف بلو ،نبیل قادری،غفار سعیدی کے علاوہ علمائے کرام عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔