اسپیکر قومی اسمبلی کا معروف اداکار رشید ناز کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 18 جنوری 2022 12:41

اسپیکر قومی اسمبلی کا معروف اداکار رشید ناز کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے معروف اداکار رشید ناز کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسپیکر نے اپنے تعزیتی پیغام رشید ناز کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رشید ناز کے انتقال سے پاکستان کی شوبز انڈسٹری ایک نامور اداکار سے محروم ہو گئی ہے۔ اسپیکر نے اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے حوصلہ اور ہمت عطاء فرمانے کی دعا کی۔