Live Updates

سردار تنویر الیاس کا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار خان سنجرانی کی وفات پرتعزیت کا اظہار

منگل 18 جنوری 2022 15:11

سردار تنویر الیاس کا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) صدر تحریک انصاف آزادکشمیر و موسٹ سینئر وزیر حکومت سردار تنویرالیاس خان کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار خان سنجرانی کی وفات پر انکی رہائشگاہ پرپہنچے اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات دعا کی، اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائی.اس موقع پر سینئر صحافی حامد میر، ڈپٹی جنرل سیکریٹری سردار مرتضی علی احمد اور مرکزی رہنما تحریک انصاف سردار امتیاز شاہین بھی موجود تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات