کرونا کی پانچویں لہر کے پیش نظر ڈی جی اسکولز سندھ نے والدین کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا
سکول اور کلاس میں ماسک لازمی پہن کر رکھیں اور اسکول سے گھر واپسی پر باہر سے کچھ نہ خریدیں، منسوب صدیقی
منگل 18 جنوری 2022 15:10
(جاری ہے)
ڈاکٹر منسوب کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا ارادہ ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں اور تعلیم کا عمل بغیر کسی تعطل کے جاری رہ سکے تاکہ طلبہ کا تعلیم حاصل کرنے کا قیمتی وقت بچ سکے، اس تناظر میں طلبا کے والدین اپنے بچوں کو فوری طور پر ویکسین لگوائیں۔
جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے جب تک کہ ناگزیر نہ ہو، جہاں تک ممکن ہو بچوں کو شاپنگ مالز، مارکیٹوں، شادی ہالوں، پارٹیوں اور پارکوں وغیرہ میں اجتماعات میں شامل ہونے سے روکا جائے۔ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے بچوں کو کورنا ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی جائے تاکہ وہ اسکول اور کلاس رومز وغیرہ میں بغیر کسی رکاوٹ کے ماسک پہنیں، باہر سے گھر واپسی پر انہیں کسی بھی ممکنہ جراثیم سے نجات کے لیے صابن سے اپنے ہاتھ اور چہرے دھونے کے لیے کہا جائے۔جاری کی گئی ہدایات کے مطابق بچوں کو یہ بھی مشورہ دیا جائے کہ وہ باہر سے کھانے کی چیزیں نہ خریدیں، نہ کھائیں، بچے ہمارا مستقبل ہیں، اس لیے ہمیں ہر ممکن قدم اٹھانا چاہیے تاکہ وہ صحت مند اور مضبوط ہو سکیں۔ڈاکٹر منسوب نے یہ بھی کہا ہے کہ والدین کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ان کے بچے خود کو کوویڈ 19 اور اس کے پھیلائو سے بچانے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔مزید اہم خبریں
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
-
پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی‘مریم اورنگزیب
-
پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا،میرے خلاف انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی‘ محسن نقوی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، وزیر تجارت
-
وزیرِ داخلہ محسن نقوی اورِ وزیرِ ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ ایئر پورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
-
صدر آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
عمران خان نے پی اے سی کا معاملہ سیاسی کمیٹی کو ریفر نہیں کیا، شیر افضل مروت
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.