حماد اظہر کی عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات ،عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کو توانائی کے شعبہ میں کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا

بدھ 19 جنوری 2022 19:06

حماد اظہر کی عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات ،عالمی بینک کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) وزیر توانائی حماد اظہر نے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین سے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر نے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کو توانائی کے شعبہ میں کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ توانائی اور ڈویلپمنٹ سیکٹر میں عالمی بینک کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔اعلامیہ کے مطابق ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے توانائی کے شعبہ میں کی گئی اصلاحات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :