سندھ ہائی کورٹ کاکراچی میں جعلی گوٹھوں کی سندیں جاری کرنے سے متعلق درخواست پر نجب علی گوٹھ میں تعمیرات فوری روکنے کا حکم
ایم ڈی اے کی زمینوں پر گوٹھ کیسے بن رہے ہیں ،آج کل کراچی میں گوٹھ پلاننگ ہو رہی ہے، اصل الاٹیز دربدر ہیں اور گوٹھ آباد کیے جا رہے ہیں، جسٹس سید حسن اظہر رضوی گوٹھوں کی سندیں بیشتر جعلی ہوتی ہیں، ہزاروں گوٹھ جعلی بنائے گئے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ شہریوں کے بنے ہوئے گھروں پر گوٹھ کی سندیں دی جا رہی ہیں۔ سندھ حکومت بتائے، کتنے گوٹھوں کی سندیں جاری کیں، عدالت عالیہ
جمعرات 20 جنوری 2022 13:15
(جاری ہے)
اصل الاٹیز دربدر ہیں اور گوٹھ آباد کیے جا رہے ہیں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل میراں محمد شاہ نے اعتراف کرتے ہوئے موقف دیا کہ گوٹھوں کی سندیں بیشتر جعلی ہوتی ہیں، ہزاروں گوٹھ جعلی بنائے گئے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایم ڈی اے اپنی زمین کا تحفظ کیوں نہیں کرتی ایم ڈی اے کے وکیل نے موقف اپنایا کہ گوٹھ آباد کی تمام سندیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جس کے نام پر گوٹھ ہے اس کی عمر ہی صرف چالیس سال ہے۔ شہریوں کے بنے ہوئے گھروں پر گوٹھ کی سندیں دی جا رہی ہیں۔ سندھ حکومت بتائے، کتنے گوٹھوں کی سندیں جاری کیں۔ منگھو پیر میں ایک گوٹھ چار افراد کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ ایم ڈی اے کے وکیل نے موقف دیا کہ بڑا آپریشن شروع کردیااور تمام قبضے خالی کروا رہے ہیں۔ عدالت نے نجب علی گوٹھ میں تعمیرات فوری روکنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ایم ڈی اے، مختیار کار اور ریونیو افسران سے وضاحت طلب کرلی۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.