بھارت میں کورونا کے مزید تین لاکھ 17ہزارنئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 82لاکھ سے زائد ہو گئی ہے

جمعرات 20 جنوری 2022 14:32

بھارت میں کورونا کے مزید تین لاکھ 17ہزارنئے کیسز رپورٹ
نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) بھارت میں مہلک کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور گزشتہ 24گھنٹے کے دوران تین لاکھ 17ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیںجبکہ اس دوران 491افراد کی مہلک وبا کی وجہ سے موت واقع ہوئی ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت بھر میں تین لاکھ17ہزار532 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس سے ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 82لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔

اس دوران وائر س سے متاثرہ 441افراد کی موت واقع ہوئی ہے جس سے کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چارلاکھ 87 ہزار 693ہو گئی ہے۔ بھارت میں کورونا وائر س پھیلنے کی شرح 16.41 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 24گھنٹے کے دوران بھارت میں کورونا وائر س کی نئی قسم اومیکرون کے نوہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :