پاکستان ٹیلی ویژن اور بگر پکچر کنسلٹنگ کے مابین ’’ٹیپو سلطان : برصغیر کے مشہور آزادی پسند جنگجو‘‘ پر تاریخی سیریل تیار کرنے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

وزارت اطلاعات و نشریات مسلمانوں کی عظیم تاریخی شخصیت ٹیپو سلطان پر سیریز کی تیاری، مارکیٹنگ اور سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) پر براڈکاسٹ میں تعاون کرے گی

جمعرات 20 جنوری 2022 15:45

پاکستان ٹیلی ویژن اور بگر پکچر کنسلٹنگ کے مابین ’’ٹیپو سلطان : برصغیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) وزارت اطلاعات و نشریات، پاکستان ٹیلی ویژن اور بگر پکچر کنسلٹنگ کے مابین ’’ٹیپو سلطان : برصغیر کے مشہور آزادی پسند جنگجو‘‘ پر تاریخی سیریل تیار کرنے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے ،مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، سیکریٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد، ایم ڈی پی ٹی وی اور بگر پکچر کنسلٹنگ کے نمائندے بھی موجود تھے،6 سیزنز (78 اقساط) پر مبنی اس سیریل کا ابتدائی سیزن ایک سال میں جاری کیا جائے گا،بگر پکچر کنسلٹنگ مشہور مسلم شخصیت ٹیپو سلطان کے دور اور زندگی پر ڈرامہ سیریل تیار کرے گی،مفاہمت کی یادداشت دو سال کیلئے ہوگی جبکہ پروڈکشن کے لئے متوقع ٹائم لائن ایک سال ہوگی،وزارت اطلاعات و نشریات مسلمانوں کی عظیم تاریخی شخصیت ٹیپو سلطان پر سیریز کی تیاری، مارکیٹنگ اور سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) پر براڈکاسٹ میں تعاون کرے گی،بگر پکچر کنسلٹنگ مذکورہ پروڈکشن کی تیاری میں تمام لاگت برداشت کرے گی۔

(جاری ہے)

۔اعلامیہ کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات مذکورہ سیریل کا وقتاً فوقتاً تکنیکی جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ سیریل کی تیاری سے پہلے سکرپٹ کا بھی جائزہ لے گی۔