چنیوٹ میں بچے کی ٹریکٹر ٹرالی چلانے کی ویڈیو وائرل، بچہ گرفتار

جمعہ 21 جنوری 2022 12:59

چنیوٹ میں بچے کی ٹریکٹر ٹرالی چلانے کی ویڈیو وائرل، بچہ گرفتار
چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) چنیوٹ میں 8 سالہ بچے کی گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریکٹر چلانے کی ویڈیو سامنے آگئی پولیس نے ویڈیو سامنے آنے پر بچے کو پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

سامنے آنیوالی ویڈیومیں بچے کو گنے سے لدی ٹریکٹرٹرالی سڑک پر چلاتے دیکھا جاسکتا ہے ،دوسری ویڈیو میں بچیکو کھیتوں میں ٹریکٹر چلاتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے پر پولیس نے بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مہم جاری ہے، بچے کے خلاف کارروائی ہوگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو تحویل میں لیے جانے کے بعد بچے کا والد فرار ہوگیا، جس کی تلاش شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :