دالبندین ،ٹریفک حادثہ میںایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ،دو شدید زخمی

جمعہ 21 جنوری 2022 19:22

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) دالبندین اسماعیلی لانڈھی آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق دو شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

دالبندین ہسپتال ذرائع کے مطابق جمعہ کواسماعیلی لانڈھی آر سی ڈی شاہراہ پر ایرانی زمبیاد گاڑی اور ٹرالر کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے بی بی فیروضہ، عقیدہ اور نصر اللہ جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مزید کاروائی جا ری ہے۔