امیتابھ بچن نے نئے پرانے تمام بالی ووڈ اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

ہفتہ 22 جنوری 2022 12:14

امیتابھ بچن نے نئے پرانے تمام بالی ووڈ اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) بِگ بی کے نام سے مشہور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے مقبولیت کی دوڑ میں بالی ووڈ کے تمام نئے پٴْرانے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

انڈیا ٹوڈے کے ذریعے کئے گئے ’موڈ آف دی نیشن‘ سروے کے مطابق تجربہ کار اداکار امیتابھ بچن بھارت کے نمبر 1 ہیرو بن گئے ہیں، امیتابھ بچن نے 30.6فیصد ووٹ حاصل کرکے بالی ووڈ کے تمام نامور اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔سروے کے مطابق اکشے کمار 12 فیصد ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ سلمان خان اور شاہ رخ خان بالترتیب 7 فیصد اور 5.2 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔ ’موڈ آف دی نیشن‘ سروے کے مطابق تامل اداکار رجنی کانت 3.9 فیصد ووٹ حاصل کرکے پانچویں نمبر پر رہے۔