جاپان میں 6.6 کی شدت کا زلزلہ،13افراد زخمی

ہفتہ 22 جنوری 2022 13:19

جاپان میں 6.6 کی شدت  کا زلزلہ،13افراد زخمی
ٹوکیو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جنوری 2022ء) جاپان کے جنوبی علاقے میں 6.6شدت  کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے  جن کے نتیجے میں 13افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی خبررساں ادارے نے جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) کے حوالے سے بتایا کہ  جاپان کے چار اہم جزیروں کے جنوب میں واقع کیوشو کے ساحل پر6.6کی شدت  والے  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ  زلزلے  کی وجہ سے 13افراد زخمی ہوئے ہیں اور متعدد   عمارتوں، پانی کے پائپوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچنے کی  اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ زلزلے  کے بعد   سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :