گوگل کا پروین رحمان کی خدمات کا اعتراف

ہفتہ 22 جنوری 2022 15:21

گوگل کا پروین رحمان کی خدمات کا اعتراف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) سماجی خدمات اور قربانی کی بدولت دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل پاکستان کی سماجی کارکن پروین رحمان کے نام کردیا ،گوگل نے یہ خراجِ عقیدت پروین رحمان کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پرکیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ 13 مارچ 2013 کو سماجی کارکن پروین رحمان کو کراچی کے منگھو پیر روڈ پر اپنے دفتر جاتے ہوئے ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔