ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا650روپے مہنگا ہوا

ہفتہ 22 جنوری 2022 22:55

ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا650روپے مہنگا ہوا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2022ء) عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 12ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1822ڈالر سے بڑھ کر1834ڈالرپر جا پہنچا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا650روپے اور دس گرام سونا558روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعدایک تولہ سونے کی قیمت D1لاکھ25ہزار200روپے سے بڑھ کر1لاکھ25ہزار850روپے ہو گئی اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ7ہزار338روپے سے بڑھ کر1لاکھ7ہزار896روپے ہو گئی ۔

رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا3ڈالر سستا ہو ا جس کے بعد ہفتہ کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں50اور دس گرام سونے کی قیمت میں43روپے کی کمی واقع ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :