پاکستان کو تجربہ گاہ بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے

(ن) لیگ کی جانب سے صدارتی نظام کے حق میں اشتہار جاری کرنے پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی

ہفتہ 22 جنوری 2022 23:44

پاکستان کو تجربہ گاہ بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2022ء) مسلم لیگ(ن) نے حکومت کی جانب سے صدارتی نظام کے حق میں اشتہار جاری کرنے پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قراردا دکے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صدارتی نظام کا اشتہار جاری کرنے پر گہری تشویش ہے ،حکومتی حلقوں کی جانب سے مسلسل ایک ہفتے سے سوشل میڈیا پر صدارتی نظام کے حق میں مہم چلائی جارہی ہے،پاکستان میں پہلے بھی صدارتی نظام کے ناکام تجربے ہوتے رہے ہیں،پاکستان کو تجربہ گاہ بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے، مطالبہ ہے حکومت کی جانب سے صدارتی نظام کے حق میں چلائے اشتہار کی تحقیقات کی جائیں۔