اسلام آباد کے شبیر اقبال نے تیئسویں سندھ اوپن گولف چیمپیئن شپ جیت لی
قومی گولفر اور دفاعی چیمپیئن شبیر اقبال نے ٹورنامنٹ کے تینوں دن کھیل پر گرفت مضبوط رکھی
اتوار 23 جنوری 2022 20:25
(جاری ہے)
ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے شبیر اقبال نے سندھ اوپن گولف جیتنے پر اللہ تعالٰی کا شکر ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے کیریئر کا 194 واں ٹائٹل ہے۔ پچھلے ہفتے رشید ڈی حبیب گولف ٹورنامنٹ میں ان سے کئی غلطیاں ہوئیں، تاہم اس بار وہ بہت محتاط ہو کے کھیلے اور فاتح بنے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ان کی نظریں مستقبل قریب میں ہونے والے پاکستان اوپن، چیف آف ایئر اسٹاف ٹورنامنٹ اور ڈی ایچ اے اوپن پر مرکوز ہیں۔ جونیئر پروفیشنل میں لاہور گیریزن کے محمد ثاقب چیمپیئن بنے جبکہ ملتان جمخانہ کے عبدل ودود اور ایئرمین گولف کلب کے نبیل خان مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ سینیئر پروفیشنل کیٹیگری میں طاہر نسیم نے چار اوور پار کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ محمد اکرم آٹھ اوور پار کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کر پائے۔ دونوں گولفرز لاہور جمخانہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایمیچر کیٹیگری کی پہلی پوزیشن لاہور جمخانہ کے سلمان جہانگیر کے نام رہی جبکہ کراچی گولف کلب کے یشال شاہ اور صائم شازلی دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہے۔ ڈی ایچ اے کراچی سے تعلق رکھنے والے کم سن ایمیچیئر قومی چیمپیئن عمر خالد چوتھی پوزیشن حاصل کرسکے۔ سندھ گولف ایسوسی ایشن کے صدر خرم خان نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا، ''ٹورنامنٹ کے پہلے دو روز کھلاڑیوں نے گرد آلود تیز ہوائوں کے باوجود شاندار کارکردگی پیش کی۔ ہم پاکستان میں گولف کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔'' ٹورنامنٹ کے ریفری اور سندھ گولف ایسو سی ایشن کے سیکریٹری کرنل زاہد اقبال نے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے پر پی اے ایف ایئر مین گولف کلب کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے فاتح کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور دیگر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ سالانہ سندھ اوپن گولف چیمپیئن شپ ایئر مین گولف کلب میں 21 سے 23 جنوری تک کھیلی گئی۔ چیمپیئن شپ کی مجموعی انعامی رقم تیس لاکھ روپے تھی۔مزید قومی خبریں
-
جلد رجسٹریشن کرائیں،10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
-
مشن اہلسنت کو ثبو تاژ کرنے کے لیے سازشیں کی جا رہی ہیں،ثروت اعجاز قادری
-
پنجاب میں غیر قانونی بلڈ بنکس کو بند کرنے کا فیصلہ
-
یو ایس ایڈ کا پاکستان کے دیہی علاقوں میں کلین انرجی کے منصوبے کا آغاز
-
قومی شاہراہ پرمسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون سمیت دو افرادجاں بحق
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست: سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.