Live Updates

عمران خان کی تقر یر اپوز یشن کو ایسی لگی ہے جسے زخمو ں پر نمک ‘-ڈاکٹر شاہد صد یق

عمران خان وزار ت چھو ڑ بھی دیں تو مر یم صفدر وزیراعظم نہیں بن سکتی وہ زیادہ اوچھل کود سے پر ہیز کرے

پیر 24 جنوری 2022 12:16

عمران خان کی تقر یر اپوز یشن کو ایسی لگی ہے جسے زخمو ں پر نمک ‘-ڈاکٹر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی تقر یر اپوز یشن کو ایسی لگی ہے جسے زخمو ں پر نمک، شر یف خاندان ذہنی مر یض بن چکا ہے عمران خان پر تنقید کرنے کے سوا ان کے پا س کچھ بھی نہیں ہے ،عمران خان وزار ت چھو ڑ بھی دیں تو مر یم صفدر وزیراعظم نہیں بن سکتی وہ زیادہ اوچھل کود سے پر ہیز کرے۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ مر یم صفدرکے ہا تھ میں وزیر بننے کی بھی لکیر نہیں وہ وزیراعظم بننے کا خوا ب دیکھنا چھو ڑ دے، وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرنے سے پہلے چور خاندان اپنا گر یبان جھانکے اپوز یشن کو ڈیل یا ڈھیل نہ دینے کی با ت کر کے عمران خان نے چورخاندان کی نیند اڑا دی ہیں عمران خان کر پشن کے خا تمے اورملکی دو لت لو ٹنے والو ں کے سامنے ڈ ٹ کرکھڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرنا شر یف خاندان کا وطیرہ ہے کر پٹ خاندان اپنی ذہنی تسکیں کیلئے عمران خان پر تنقید کر تا ہے ، مر یم صفدر انکے پا پااور انکے چاچا چور ہیں پوری قوم ان چور وں سے لو ٹی قومی دو لت کی واپسی چا ہتی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ لیگی قیاد ت وزیراعظم عمران خان پر تنقید کر نے سے گر یز کر یں کیونکہ ہم بو لیں گے تو شکا یت ہو گی۔ پی ٹی آئی کی حکومت کہیں نہیں جا رہی اپوز یشن دن کو خواب دیکھنا چھو ڑ دے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات