کمر میں لگی گولی سے بے خبراسرائیلی خاتون کا تین ماہ بعد کامیاب آپریشن

زندہ بچ جانے پر خوش ہوں لیکن شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کا فعل ہمیشہ مسائل سے بھرا ہوتا ہے،خاتون

پیر 24 جنوری 2022 13:12

کمر میں لگی گولی سے بے خبراسرائیلی خاتون کا تین ماہ بعد کامیاب آپریشن
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) اسرائیل کی ایک خاتون ادی بوائے کو کمر کی تکلیف پر ہسپتال لایا گیا جب ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو ایکسرے میں کوئی چیز نظر آئی جسے آپریشن کے بعد نکلا گیا تو وہ گولی تھی۔خاتون نے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے کمر میں درد محسوس کررہی تھیں اور قیاس تھا کہ یہ درد پٹھوں میں کھنچائو کی وجہ سے ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی خاتون نے ریڑھ کی ہڈی کے قریب سے برآمد ہونی والی گولی پر تعجب کا اظہار کیا اور یاداشت پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ وہ تین ماہ قبل ایک شادی میں شرکت کی اور تقریب میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ جب وقت گولی کمر میں لگی تو مجھے کسی چیز کے چبھنے کا احساس ہوا اور تھوڑا سا خون بھی نکلا لیکن میں سمجھی کہ تقریب میں غل غپاڑے کی وجہ سے پٹھا کھینچ گیا اور اسی طرح چند مہینے گزر گئے۔خاتون نے بتایا کہ تقریب میں خوب شور وغل تھا اور ان کی دوستوں نے بھی درد کو محض میرا وہم قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ زندہ بچ جانے پر خوش ہوں لیکن شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کا فعل ہمیشہ مسائل سے بھرا ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :