برازیلی صدر کی والدہ انتقال کرگئیں،سعودی قیادت کا اظہار تعزیت

پیر 24 جنوری 2022 13:12

برازیلی صدر کی والدہ انتقال کرگئیں،سعودی قیادت کا اظہار تعزیت
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور مملکت کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے دو علیحدہ مکتوبات میں برازیل کے صدر جائیر بولسنارو کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق شاہ سلمان اور شہزادہ محمد کے پیغامات میں کہا گیا کہ آپ کی والدہ کے فوت ہونے کی خبر موصول ہوئی۔ ہم آپ سے اور آپ کے عوام سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ساتھ نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہیں کہ آپ کسی صدمے یا نا پسندیدہ امر سے دوچار نہ ہوں۔