اکشے کمار نے ممبئی میں 7 کروڑ 80 لاکھ کا پرآسائش فلیٹ خریدلیا

پیر 24 جنوری 2022 19:18

اکشے کمار نے ممبئی میں 7 کروڑ 80 لاکھ کا پرآسائش فلیٹ خریدلیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کے ممبئی میں 7 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کا شاندار اپارٹمنٹ خریدنے کی خبر سامنے آئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے مبینہ طور پر ممبئی کے علاقے کھار ویسٹ میں ایک پرآسائش فلیٹ خریدا ہے۔نئی منی کنٹرول رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بالی ووڈ سٹار نے 7 کروڑ 80 لاکھ روپے میں ایک اپارٹمنٹ خریدا ہے۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق اپارٹمنٹ 1878سکوائر فٹ پر محیط ہے اور وہ بلڈنگ میں 19ویں فلور پر واقع ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اس پراپرٹی کی رجسٹریشن 7 جنوری کو ہوئی، اس میں کار پارکنگ کیلئے 4 جگہیں مختص ہیں۔نئے فلیٹ کی خریداری کی خبر اکشے کمار کے اندھیری ویسٹ کے 5 ہزار اسکوائر فٹ کے دفتر کی 9 کروڑ میں فروخت کے فوراً بعد سامنے آئی ہے، جس میں 5 کاریں پارکس کرنے کی گنجائش موجود تھی۔ممبئی میں سمندر کے قریب فلیٹ کے ساتھ اکشے کمار کی جائیدادیں گوا اور ماریشس میں بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :