Live Updates

وزیراعظم عمران خان اپنے مشیروں اور سیاسی ترجمانوں کے غلط مشوروں سے نہ صرف محتاط ،خبردار رہیں‘شجاعت حسین

پیر 24 جنوری 2022 22:56

وزیراعظم عمران خان اپنے مشیروں اور سیاسی ترجمانوں کے غلط مشوروں سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے سربراہ وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ پہلی مرتبہ وزیراعظم عمران خان کو کہہ رہا ہوں وہ اپنے مشیروں اور سیاسی ترجمانوں کے غلط مشوروں سے نہ صرف محتاط بلکہ خبردار رہیں، جب عمران خان کو ان کے مشیر کوئی ایڈوائس دیتے ہیں تو اس میں کوئی نہ کوئی بات ضرور ہوتی ہے، وہ اپنی سوچ کے مطابق چیزوں کو اچھالتے ہیں جس کا نقصان صرف عمران خان کو ہی ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ(ق)کے سربراہ نے مزید کہا کہ عمران خان کا یہ بیان کسی دشمن نما دوست نے دیا ہوگا جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے اسمبلی میں بولنے نہیں دیا جاتا، میڈیا میں آ کر بولتا ہوں، اگر مجھے ہٹایا گیا توپہلے سے زیادہ خطرناک بن جائوں گا، وزیراعظم کو اسمبلی میں بولنے نہیں دیا جاتا تو وہاں بیٹھے مراعات یافتہ ارکان کیا گونگے بہرے ہیں جو دوسروں کو عمران خان کے خلاف بولنے دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم کسی قسم کے بیان کو درستگی کیلئے کہیں تو وہ ان پڑھ مشیر فورا عمران خان کے کان میں کہتے ہیں کہ آپ ان کے ساتھ کوئی نرم رویہ اختیار نہ کریں، اصل بات مشیروں کو پتہ ہوتی ہے لیکن وہ موقع کی تلاش میں رہتے ہیں کہ کس طرح وزیراعظم کو اپنے مطلب کے مطابق گائیڈ کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات