امریکا میں 400 ملین مفت این۔ 95 ماسک کی تقسیم کرنے کا اعلان

منگل 25 جنوری 2022 12:47

امریکا میں   400 ملین مفت این۔ 95 ماسک  کی تقسیم     کرنے کا اعلان
واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2022ء) امریکی حکومت     نےگزشتہ ہفتے  کے دوران کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے کیسز میں ہونے والے مسلسل اضافے  کے  بعد ملک بھر میں  ہزاروں فارمیسیوں اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز    پر400 ملین مفت این ۔95 ماسک تقسیم   کرنے کا اعلان کیا تھا جس کےبعد   رواں ہفتے  سےشہریوں  میں مفت  این۔ 95     ماسک کی تقسم شروع کردی گئی ہے  ۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ  کے مطابق گزشتہ ہفتےکے دوران   کوویڈ ٹیسٹنگ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ٹام انگلسبی نے اپنے  ایک  انٹرویو  میں کہا تھا کہ  ماہرین صحت  اومیکرون ویرئینٹ    سےحفاظت کے لیے اعلیٰ  اور معیاری ماسک کے استعمال پر روز دیتے ہیں ۔اس لیے    آئندہ ہفتے سے تمام شہریوں کوملک بھر کے  ہزاروں فارمیسیوں اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز    سے  این۔ 95  ماسک مفت میں  دستیاب ہو نگے۔   رپورٹ کے مطابق بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے امریکی ادارے نے اپنی ویب سایٹ پر عام شہریوں کے لیے ماسک سے متعلق اپنی رہنمائی کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کہا ہےکہ سب کو این۔  95 ماسک پہننے کا انتخاب کرنا چاہیےکیونکہ وہ کووڈ۔19کے خلاف بہترین تحفظ فراہم کرتے ہیں۔